،پولیس ترقی کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

،پولیس ترقی کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس ترقی کیس میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں کامدار خان اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ جاتی ترقی کے حوالے سے واضح احکامات دیئے گئے تھے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا جبکہ پولیس کے 103 اہلکار تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ترقی کے منتظر ہیں لہذا اعلی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی جبکہ پولیس کی جانب سے پیش کردہ عملدرآمد رپورٹ مسترد کردی ہے

مزید :

کراچی صفحہ آخر -