کراچی ،رینجرز اور پولیس کی کاروائیاں 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز اور پولیس کی کاروائیاں 12ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے کراچی شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے ٹارگیٹڈ آپریشن اور مقابلے کے بعد کالعدم اور سیاسی تنظیم بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث زخمی ملزم سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ و مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز انٹیلی جنس نے شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، بابر مارکیٹ اور بھیم پورہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کر حراست میں لے لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق بابر مارکیٹ سے گرفتار ہونے والا سیاسی تنظیم کا ٹاگٹ کلر ہے جبکہ بھیم پورہ میں گرفتار ہونے والے ملزمان کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سول لائن برانچ) کے انسپکٹر مظہر مشوانی نے خصوصی اطلاع پر سائٹ ایریا کے علاقے ولیکا چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے 4دہشت گردوں کو حراست میں لے کر اسلحہ بد آمد کر لیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 4 ٹی ٹی پستول شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد عمران عرف استاد، محمد رحیم عرف پہلوان، تاج محمد عرف سلمان اور راز محمد عرف عمر شامل ہیں۔ کلفٹن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نعیم اور اس کے ساتھی ذکاء اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور موبائل فونز بر آمد کر لیے ہیں۔ جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی وقاص عرف وکی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔