طلباء کے حقوق کیلئے ہر محاذپر آواز اٹھائیں گے ،ڈاکٹر امتیاز

طلباء کے حقوق کیلئے ہر محاذپر آواز اٹھائیں گے ،ڈاکٹر امتیاز

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) وطن پال سٹونٹ فیڈریشن کے صوبائی چےئرمین ڈاکٹر امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ جنوبی اضلاع کے طلباء کے حقوق کیلئے وطن پال ہرمحاذ پر عوام اٹھائے گی اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے طلباء ہمارا اثاثہ ہے اور سیاست میں طلباء کا کردار انتہائی اہم رہا طلباء کے جدوجہد سے ملک میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے کیونکہ طلباء مستقبل کے معمار ہوتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جنوب اضلاع میں طلباء تنظیموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وطن پال کے صوبائی آرگنائزر اسداقبال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وطن پال سٹوڈنٹ فیڈریشن طلباء کے تمام مسائل کو ہر فورم پر حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور ان کے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے وطن پال قومی وطن پارٹی کا شہ رگ ہے اور طلباء کا آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چےئرمین سکندرشیرپاؤ پر مکمل اعتماد ہے اور ان کے بازو ہیں آنے والے الیکشن میں وطن پال اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -