بیما ریو ں کے خا تمے کیلئے تمام حکو متیں یکجا ہیں ،جا م مہتا ب

بیما ریو ں کے خا تمے کیلئے تمام حکو متیں یکجا ہیں ،جا م مہتا ب

  

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ مو جو دہ منتخب سیا سی قیا دت پو لیو سمیت تما م مہلک اور مقدی بیما ریو ں کے خا تمے کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں تما م اسٹیک ہو لڈرز کو مل کر کا م کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔یہ با ت آج انہو ں نے وفا قی وزیر صحت سا ئرہ افضل تار ڑ کے ہمرا ہ سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ میں ای پی آئی سے متعلق ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر وفا قی وزیر صحت سا ئرہ افضل تا ر ڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ انشو رنس پرو گرا م کے ذریعے سندھ میں 978,040خا ندا نو ں کو فائدہ پہنچے گا اور وفاقی حکومت ،منصو بہ بندی ،قا نو ن سا زی ،بین الا اقوا می تعا و ن اور وسا ئل کی تر سیل کے شعبو ں میں حکو مت سندھ کی معا ونت کر رہی ہے ۔ایک نکتے کی وضا حت کر تے ہو ئے وفا قی وزیر صحت نے بتا یا کہ زچہ و بچہ کی صحت برا ئے 2015-16کے لئے 169ملین لیڈی جبکہ ہیلتھ ورکرز منصو بے کے لئے 1540ملین رو پے مختص کئے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ معا شر ے سے بیما ریو ں کے خا تمے کیلئے سخت اقدا ما ت کی ضرورت ہے ۔کرا چی سے پو لیو کے خا تمے کا مطلب پا کستا ن سے پو لیو کا خا تمہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جب تک اسٹیک ہولڈرز کو احتسا ب کے کڑ ے عمل سے نہیں گزارا جا ئے گا اس وقت تک ہم مطلو بہ مقا صد حا صل نہیں کر سکتے اور حفاظتی ٹیکو ں کا پرو گرا م کا میا ب نہیں ہو سکتا ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کی کا وشو ں کی بدو لت پو لیو کے نو گو ایریا تک رسائی ممکن بنا ئی گئی ہے اور بیماریوں کے خا تمے کے لئے وفا قی اور صو با ئی حکومتیں ایک ہی مؤقف اور لا ئحہ عمل رکھتی ہیں ۔اجلا س میں وفا قی سیکریٹری صحت ایو ب شیخ ،سینیٹر عا ئشہ فا رو ق ،سیکریٹری صحت ڈا کٹر سعید احمد منگنیجو ،ڈی جی صحت ڈاکٹر حسن مرا د شا ہ اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -