اسپتال میں مریض کا علاج مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا، سعید غنی

اسپتال میں مریض کا علاج مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا، سعید غنی

  

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہاہے کہ ضیاء الدین اسپتال میں اگر دہشت گردوں کا علاج ہوا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، اسپتال میں داخل مریض کا علاج مالک سے پوچھ کر نہیں کیا جاتا۔ پیپلز پارٹی عدالتوں کااحترام کرتی ہے۔ امید ہے ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں بھی انصاف کیا جائے گا۔لانڈھی میں پارٹی کے کچھ کارکنان نے کالعدم تنظیم سے سیاسی اتحاد کیا جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیرکوکراچی کے علاقے محمود آباد میں بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی عدالتوں کااحترام کرتی ہے۔ امید ہے ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں بھی انصاف کیا جائے گا۔ضیاء الدین اسپتال میں مجرموں کے علاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ اسپتال کے مالک سے پوچھ کر مریضوں کا علاج نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوگا۔ لانڈھی مدینہ کالونی میں پارٹی کے کچھ کارکنان نے کالعدم تنظیم سے سیاسی اتحاد کیا جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -