ہم عوام کے مسائل زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ،سینیٹر شاہی سید

ہم عوام کے مسائل زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ،سینیٹر شاہی سید

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ شہر میں خاص طور پر پختون آبادیوں کو جن سنگین مسائل کا سامنا وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے ہم سے بہتر کوئی بھی پشتونوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتامگر افسوس کہ اقتدار و اختیار حاصل نہیں ہے ہمیشہ کچھ اس نداز سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں کہ ہمارے نمائندگی نا ہونے کے برابر ہوگزشتہ کئی برسوں سے ہم پر عوامی اجتماعات میں جانے کی غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے ضلع غربی میں رینجرز اہلکاروں اور ہمارے رہنماؤں کو ایک ہی ہتھیار سے شہید کیا گیاِ، افسوس کہ مرتے بھی ہم ہیں اور بدنام بھی ہمیں ہی کیا جاتا ہے صرف یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے انتخابی جلسوں سے ہمارے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں جس دن ہمیں شہر میں یکساں سیاسی مواقع مہیا کردیا گیا اسی دن شہر میں دما دم مست قلندر ہوگاآج کے انتخابی جلسوں میں نوجوانوں کی واضح اکثریت نے ہمارے روشن کل کی نوید دیدی ہے بہت ہوچکا خدارا شہر کے زمینی حقائق کو سمجھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع غربی کیماڑی گلشن سکندر آبادیونین کونسل نمبر 46 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ ہم شہر میں پہلے آپریشن پھر انتخاب کا مطالبہ کرتے ہیں چار سال رونے سے اچھا ہے کہ پانچ دسمبر کو ووٹ کا صحیح استعمال کیا جائے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری اور یوسی چیئر مین کے امیدوار علی محمد کاکڑ نے بھی خطاب کیا ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید کل بروز منگل ضلع جنوبی سٹی ریلوے کالونی میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -