صوابی میں مختلف واقعات و حادثات کے دوران 5افراد جاں بحق ،2زخمی

صوابی میں مختلف واقعات و حادثات کے دوران 5افراد جاں بحق ،2زخمی

  

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں پانچ افراد جاں بحق جب کہ دو زخمی ہو گیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق موضع نظر بانڈہ میں ابو بکر نامی شخص سے لوڈ پستول چل جانے سے ان کا دس سالہ بیٹا یاسر علی جاں بحق ہو گیاجب کہ دوسرا آٹھ سالہ بیٹا عبدالحیدر زخمی ہو گیا۔ جب کہ موضع باکر میں پک اپ اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے حسن علی جاں بحق اور انور علی زخمی ہو گیا۔ موضع بام خیل میں موٹر سائیکل اُلٹ جانے سے تھانہ ٹوپی میں تعینات سپیشل پولیس فورس اہلکار فرقان احمد سکنہ پنج پیر جاں بحق ہو گیا اسی طرح چھوٹا لاہور میں شارق خان جب کہ تورڈھیر میں حاجی شماس خان سکنہ لاہور رکشہ کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -