شاہدبکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شاہدبکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ شاہد بکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ پیر کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں گینگ وا رسرغنہ شاہدبکک کی گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی ۔رشید گوڈیل پرحملہ کیس میں ملوث گینگ وار سرغنہ ملزم شاہدبکک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تیسری بار جاری کیئے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 21دسمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کا مقدمہ چل رہاہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -