باجوڑ ،اکرم خان درانی پر حملہ قابل مذمت فعل ہے ،مفتی سلطان محمد

باجوڑ ،اکرم خان درانی پر حملہ قابل مذمت فعل ہے ،مفتی سلطان محمد

  

باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ وسابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کا جتنا مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام تحصیل وڑ ماموند کے آمیر مولانا مفتی سلطان محمد نے جے یو ائی ماموند کے مجلس عاملہ کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جے یو ائی تحصیل ماموند مجلس عاملہ کا ایک اجلاس زیر صدارت امیر مولانا مفتی سلطان محمد منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکرٹری ماموند مولانا ممتاز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سلطان محمد ، مولانا ممتاز،مولانا عبدالودود اور دیگر مقررین نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے اپنا سیاسی سفر کا آغاز قرآن وسنت کی احکامات کے نفاذ کیلئے کیاہے اس قسم کے حملوں سے مشن کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پربھی تفصیلی بحث کی گئی ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -