باجوڑ میں پی پی کا یوم تاسیس جوش وجذبے سے منایا گیا
باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن پیپلز پارٹی باجوڑ کے زیر اہتمام 48واں یوم تاسیس بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منایاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈگری کالج خار میں زیر صدارت باجوڑایجنسی کے صدر اورنگزیب انقلابی منعقد ہوا۔ جس میں پی ایس ایف ڈگری کالج کے صدر راجہ طلحہ ، پی پی پی کے جنرل سیکرٹری خان بہادر ، نائب صدر جبار خان ، پریس سیکرٹری شہاب الدین شہاب ،سینئر رہنماء حاجی سید رحیم جان ، تحصیل سلارزئی کے صدر حاجی شیر بہادر، پی ایس ایف فاٹا کے سیکرٹری خائستہ الرحمن آتش ، پی ایس ایف کے ایجنسی سیکرٹری واجد علی اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑایجنسی کے صدر اورنگزیب انقلابی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام اور قبائلی عوام کو ان کے جائز حقوق دئیے ۔ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی کے ترقی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی کو الگ ایجنسی کا درجہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا۔انھوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں خصوصاََ مسلم لیگ(ن) نے قبائلی عوام کو بہت مایوس کردیاہے اور مسلم لیگ (ن) حکومت نے ہمیشہ غریب دشمن اور قبائل دشمن پالیسیاں اپنائی ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئند ہ دور پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ۔