خاتون پروفیسر کو پنشن کی ادائیگی کے احکامات صادر

خاتون پروفیسر کو پنشن کی ادائیگی کے احکامات صادر

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید ٗ جسٹس روح الامین پرمشتمل دورکنی بنچ نے 2سال قبل ریٹائرہونے والی خاتون پروفیسر کو تاحال پنشن کی عدم ادائیگی پرتوہین عدالت کی درخواست پرمتعلقہ حکام کو 22دسمبر تک درخواست گذارہ کو پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے جبکہ متنبہ کیاہے کہ پنشن ادا نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی فاضل بنچ نے یہ احکامات اعجاز انور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرپروفیسر(ر)دلشاد بیگم کی جانب سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پر جاری کئے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وہ درخواست گذارہ ہائیرایجوکیشن سے2013ء میں ریٹائرہوئی اورریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ادا نہ کرنے پر اس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیااورعدالت عالیہ نے درخواست گذارہ کو پنشن ادا کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم ایک سال مزید گذرنے کے باوجود درخواست گذارہ کو پنشن ادا نہیں کی جارہی ہے جس پرفاضل بنچ نے متعلقہ حکام کو22دسمبرتک پنشن کی ادائیگی عدم ادا ئیگی کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -