فیصل آباد با اثرتھانیدار تبادلے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اعلی افسر کے سا تھ ڈیوٹی دے رہا ہے

فیصل آباد با اثرتھانیدار تبادلے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اعلی افسر کے سا تھ ...

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ پولیس میں ایک تھانیدار کا پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد میں تبادلہ ہونے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ برانچ کی ملی بھگت سے مسلسل ڈیڑھ سال سے ایک اعلی افسر کا بطور سٹاف آفیسر ڈیوٹی سرانجام دینے کا انکشاف ہوا ہے. باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی طرف سے پنجاب کانسٹیبلری میں ڈیوٹی کے حوالے سے تھانیدار کو 25مئی 2014ء کو فاروق آباد پنجاب کانسٹیبلری میں ٹرانفسر کر دیا گیا تھا لیکن اس تھانیدار نے اسٹیبلشمنٹ برانچ کے عملہ کی ملی بھگت سے اپنی ڈیوٹی انویسٹی گیشن کے ایک اعلی افسر کے پاس لگوا لی جبکہ فاروق آباد میں اپنی ڈیوٹی جوائن ہی نہ کی اور مسلسل ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بطور سٹاف آفیسر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے کچھ عرصہ قبل اعلی افسر ایک کورس میں شرکت کے لئے چلے گئے تو مذکورہ تھانیدار نے فراغت کے پیش نظر اپنے بھائی کے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے اس کا ہاتھ بٹانا شروع کر دیا جبکہ تبادلے کے باوجود باقاعدگی سے ہر ماہ اپنی تنخواہ فیصل آباد پولیس سے وصول کر رہا ہے.

با اثرتھانیدار

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -