فیصل آباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مریض ظاہر کرکے ہسپتال میں رکھنے کا انکشاف

فیصل آباد سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مریض ظاہر کرکے ہسپتال میں رکھنے کا انکشاف

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ)سینٹرل جیل میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں سے بھاری ’’نذرانے‘‘وصول کر کے انہیں مریض ظاہر کرتے ہوئے ہسپتال میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے باخبر ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل ہسپتال کے ایک اہلکار نے جیل کے ایک سکینڈ افسر کے ساتھ مل کر خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو بھاری ’’نذرانے‘‘ وصول کرتے ہوئے ان کو مریض ظاہر کر کے ہسپتال میں ا ن کی مکمل ’’آرام و آسائش‘‘ کا انتظام کیا جاتا ہے انہی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل سوتر منڈی کے معروف تاجر اور پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے بدنام زمانہ ارشد عرف شادا لاہور کے بیٹے سمیت دیگر سنگین مقدمات کے قیدیوں کو مریض ظاہر کر کے جیل ہسپتال میں منتقل کیا اوران سے بھاری رقوم وصول کی جاتی رہی ہیں انہی ذرائع کے مطابق جیل ہسپتال کا اہلکار اپنا طے شدہ حصہ رکھنے کے بعد باقی کا سامان اپنے ’’سرپرست افسر‘‘ کو ادا کرتا ہے اور اس طرح یہ سلسلہ بخیروخوبی چل رہا ہے

سینٹرل جیل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -