چار سدہ میں لوکل گورنمنٹ ایپلائز نے ضلعی دفاتر کی تالہ بندی ہڑتال کی کال

چار سدہ میں لوکل گورنمنٹ ایپلائز نے ضلعی دفاتر کی تالہ بندی ہڑتال کی کال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چارسدہ (بیورورپورٹ) تین مہنیوں ضلعی دفتروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلا ف لو کل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختون خواہ نے آج سے صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال اور ضلعی دفاتر کی تالہ بندی کی کال دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری شاد خان نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں گزشتہ تین مہینوں سے ضلعی دفاترکے ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی ہے جس پر لو کل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختون خواہ نے آج سے صوبہ بھر میں مکمل طور پر ہڑتال اور ضلعی د فاتر کی تالہ بندی کا اعلان کردیاہے ۔