جی سی یونیوسٹی کے طلبا و طلبات نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی گورنر پنجاب

جی سی یونیوسٹی کے طلبا و طلبات نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کی گورنر پنجاب

  

 فیصل آباد(بیورورپورٹ) گورنرپنجاب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے وہ چاہے 2005کا زلزلہ ہو یا 2010ء کا سیلاب، بلوچستان میں زلزلے کے وقت بھی جی سی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات متحرک نظر آئے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں چھٹے کانووکیشن کے مو قع پرطلباء وطالبات کو اسناد تفویض کر نے کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے سکالرشپ کے انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے بھی جی سی کو مثالی یونیورسٹی قرار دیا اسناد لینے والوں میں بی اے، بی ایس سی 7644، بی ایس آنرز 1977، بی ایڈ اور ایم ایڈ 2077، ایم اے، ایم ایس سی 3864، ایم فل، ایم ایس 400اور پی ایچ ڈی کے 32سکالرشپ شامل تھے ، گورنر پنجاب نے اس موقعہ پر امن و امان کے حوالے سے پاک فوج ، پولیس و دیگر سیکورٹی اداروں کی بھی تعریف کی اور حکومتی معاشی و تعلیم دوست پالیسیوں کا بھی ذکر کیا اور خاص طور پر ضرب عضب میں کامیابی پر بھی قوم کو مبارکباد دی کہ انہوں نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیااور انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ نوجوان نسل کا قیمتی سرمایہ ہیں وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ، یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم، وائس چانسلر پیر مہر علی شاہؒ یونیورسٹء رائے نیاز احمد نے بھی طلباء وطالبات کو میڈل پہنائے فرسٹ آنیوالے طلبہ کو گولڈمیڈل اور دس ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا، دوسری پوزیشن پر آنیوالے طلبہ کو میڈل اور سات ہزار روپے اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بھی میڈل اور پانچ ہزار روپے سے نوازا گیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کے نیو کیمپس کو سولر سسٹم پر منتقل کردیا ہے جس سے بجلی کی بچت ہو رہی ہے سوشل سائنسز کے بلاک پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے جو بہت جلد مکمل ہو جائے گا یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کیلئے اساتذہ کو ترغیب دی گئی ہے انڈسٹری اور یونیورسٹی کے درمیان روابط کو استوار کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء وطالبات کیلئے نوکریاں پیدا کی جاسکیں مخیر حضرات کی مدد سے یونیورسٹی کے اندر بہت بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے اس کے علاوہ بھی مخیر حضرات سے استدعا کی کہ وہ ادارہ ہذا کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکریں غریب اور نادار طلباء و طالبات کیلئے وظائف کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں

گورنرپنجاب

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -