الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے میئر کے انتخاب کی تاریخ دیدی

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے میئر کے انتخاب کی تاریخ دیدی
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت کے میئر کے انتخاب کی تاریخ دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب کیلئے جنوری 2016 کے وسط کی تاریخ دیدی جبکہ مخصوص نشستوں پر انتخاب دسمبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق یونین کونسل کے چیئرمن مخصوص نشستوں پرامیدواروں کاانتخاب کرینگے،ممبران کی حلف برداری کے بعد میٹروپولیٹن کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔مخصوص نشستوں پر ہر پارٹی امیدوار نامزد کرسکتی ہے تاہم آزادامیدوار بھی حصہ لے سکتے ہیں مخصوص نشستوں پرانتخاب دسمبرکے آخرتک مکمل کرلیاجائےگا جس کے بعد میٹروپولیٹن کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب جنوری  2016  کے وسط تک کرلیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ ڈی آراوکوریٹرننگ افسران کی جانب سے نتائج موصول ہونے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ پہلی دفعہ متعارف کرائی گئی موبائل ایپ کے ذریعے 104 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج موصول ہوچکے ہیںاور موبائل ایپ کے ذریعے نتائج موصول کرنےکاعمل کامیاب رہاہے۔ تمام نتائج آج ہی الیکشن کمیشن کوبھجوادیے جائیں گے نتائج موصول ہونے کے بعدکامیاب امیدواروں کانوٹی فکیشن جاری کیاجائےگاجبکہ آزاد امیدوار نوٹیفکیشن کے اجراکے بعد  7 روزمیں کسی پارٹی سے وابستہ ہوسکتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -