لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی

  

شورکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن اورایک بوگی پٹڑی سے اتر گئے جس سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر بردار ٹرین شالیمار ایکسپریس شورکوٹ کینٹ سٹیشن نکلتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی اور اس کے انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئے جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ۔ حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ ٹرین کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹرین کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین کو دوبارہ سے ٹریک پر لانے کیلئے چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے۔

مزید :

قومی -