موٹروے پر شدید دھند، 7 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

موٹروے پر شدید دھند، 7 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی
موٹروے پر شدید دھند، 7 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر پر پہنچ گئی جس کے نتیجے میں موٹروے کو دھند کم ہونے تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تاہم موٹروے پر 2ٹرک اور3کاروں سمیت7گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم تھری فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں پر شدید دھند تھی جس کے باعث ایک حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ ساہیانوالہ اور دیگر مقامات پر بھی حادثات ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگیے۔ موٹروے حکام نے بڑھتے ہوئے حادثات اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بندکردی جسے بعدازاں دھند کم ہونے پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -