محکمہ کسٹم نے 1310کلوچرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

محکمہ کسٹم نے 1310کلوچرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
محکمہ کسٹم نے 1310کلوچرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹم اہلکاروں نے آرسی ڈی شاہراہ پرکارروائی کرتے ہوئے 1310کلوحشیش برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کسٹم ترجمان کے مطابق حشیش سیب کے کنٹینر میں چھپائی گئی تھی اور شمالی علاقوں سے کراچی میں سمگل کی جارہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کسٹم نے کارروائی کی اورسیب کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 1310 کلوگرام چرس برآ مد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ محکمہ کسٹم نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -