این اے 125، ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف سعد رفیق کی درخواست غیر موثر قرار‘ سپریم کورٹ نے نمٹا دی

این اے 125، ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف سعد رفیق کی درخواست غیر موثر قرار‘ ...
این اے 125، ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف سعد رفیق کی درخواست غیر موثر قرار‘ سپریم کورٹ نے نمٹا دی

  

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 125 کے دس پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کے موازنہ اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے عبوری حکم کیخلاف خواجہ سعد رفیق کی درخواست غیرموثر قرار دے کر نمٹا دی۔ مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رکن قومی اسمبلی نے ٹربیونل کے روبرو حلقے کے دس پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کے موازنے اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے درخواست دی تھی جسے ٹربیونل نے خارج کر دیا، ٹربیونل کا یہ عبوری فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تاہم اس معاملے پر سماعت سے قبل ہی ٹربیونل نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دیدیا جنہیں بعد میں سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث دوبارہ بحال کر دیا گیا،حتمی فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیر التواءہے اور حتمی فیصلے آنے کے بعد عبوری فیصلے کیخلاف زیر سماعت درخواست غیرموثر ہو چکی ہے جس پر دو رکنی بنچ نے درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -