لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر غلط بیانی کی گئی، وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں: خورشید شاہ

لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر غلط بیانی کی گئی، وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں: خورشید ...
لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر غلط بیانی کی گئی، وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں: خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے اگر کچھ سستا ہے تو اس کا عوام کو فائدہ نہیں، لوڈشیڈنگ سے متعلق غلط بیانی کرنے پر وزیراعظم قوم سے معافی مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق پنٹی میں سولر واٹر پمپ کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب تیل نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا لالی پاپ عوام کو دیا ہے۔ حکومت مہنگائی اور تنخواہوں میں توازن برقرار نہیں رکھ سکی جبکہ اشیائے خورونوش پر مزید ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اب وزیراعظم 2018ءمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور مینارپاکستان پرلوڈشیڈنگ کے خلاف ٹینٹ لگانے والے غلط بیانی پر قوم سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وفاق کو نظرانداز کر کے صرف پنجاب میں پراجیکٹ لگا رہی ہے، حکومت یہ بھی بتائے کہ ان ڈھائی سال میں کون سے ڈیموں پر کام کیا گیا؟ ہر تیسرے مہینے منی بجٹ پیش کر کے عوام پر بوجھ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

سکھر -اہم خبریں -