نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی
نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ کمی کا اطلاق ماہانہ 300 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کی لاگت اکتوبر کے مہینے میں 5 روپے 52 پیسے رہی ہے لیکن نیپر انے صارفین سے بجلی کی قیمت 7 روپے 33 پیسے وصول فی یونٹ وصول کی تھی۔

مزید :

بزنس -