نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر پیزا ریسٹورنٹ مالک نے لڑکی کو بے آبرو کردیا

نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر پیزا ریسٹورنٹ مالک نے لڑکی کو بے آبرو کردیا
نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر پیزا ریسٹورنٹ مالک نے لڑکی کو بے آبرو کردیا

  

شیخوپورہ، گکھڑ منڈی (ویب ڈیسک) لاہور روڈ پر واقع ایک پیزا ریسٹورنٹ کے مالک نے غریب گھرانے کی لڑکی کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر زیادتی کی۔ خان کالونی کی رہائشی لڑکی (ک) کو ملزم ثاقب نے اپنے ریسٹورنٹ پر ملازم رکھنے کیلئے ریسٹورنٹ پر بلایا اور اسے بہانے سے کوٹ سلیم لے گیا جہاں پر ملزم نے اسلحہ دکھا کر زیادتی کر ڈالی اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ہاﺅسنگ کالونی پولیس نے (ک) کی رپورٹ پر مقدمہ تو درج کرلیا ہے مگر با اثر ملزم کی گرفتاری کیلئے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی جس پر لڑکی کے ورثاءسراپا احتجاج بن گئے ہیں اور انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ گکھڑ منڈی میں 12 سالہ یتیم بچے سے 2 اوباش نوجوانوں نے زبردستی زیادتی کی۔ محلہ شاہ سلیمان کے یتیم بچہ حمزہ کو مسجد سے بلا کر کھیتوں میں لے جا کر ایاز عرف بوبی اور عبدالرحمان نے زیادتی کر ڈالی۔ بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -