عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

  

لاہور (آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں آج سونا مزید سستا ہونے کی توقع ہے۔ بچوں کی شادی کرنے والے والدین کے لئے سستا سونا خریدنے کا نادر موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1051 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے اور ایک سال میں سونا لگ بھگ 12 فیصد سستا ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق دسمبر میں امریکہ کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات کے باعث عالمی انویسٹرز سونے کے بجائے ڈالرز میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید :

بزنس -