حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے قرضے اور ان کا سود اتارنے کیلئے نئے قرض لئے: صدر مملکت

حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے قرضے اور ان کا سود اتارنے کیلئے نئے قرض لئے: صدر ...
حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے قرضے اور ان کا سود اتارنے کیلئے نئے قرض لئے: صدر مملکت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ حکومتوں کے قرضے اور ان کا سود اتارنے کیلئے نئے قرضے لئے۔ تفصیلات کے مطابق ممنون حسین نے کہا کہ 2008ءمیں پاکستان پر 6 ہزار 700 ارب روپے قرضہ تھا جبکہ 2013ءمیں پاکستان 14 ہزار 800 ارب روپے کا مقروض تھا ۔ ہر طرف سے تنقید کی جا رہی ہے کہ نئی حکومت میں قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے حالانکہ حکومت نے گزشتہ قرضے اور ان کا سود اتارنے کیلئے نئے قرضے لئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 6 ارب ڈالر کے نئے قرضے لینے کے معاہدے کئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -