40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد
40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) منی بجٹ کے ذریعے 40 ارب کے ٹیکسوں میں اضافے اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منی بجٹ ے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا۔ حکومت نے خسارہ پورا کرنا ہے تو حکومتی اخراجات میں کمی کرے اور دیگر ذرائع استعمال کئے جائیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسوں کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -