ووٹ کیوں ڈالا؟ اسلام آباد میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

ووٹ کیوں ڈالا؟ اسلام آباد میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا
ووٹ کیوں ڈالا؟ اسلام آباد میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برائے خربوزہ میں ووٹ ڈالنے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نیو گلستان کالونی کی رہائشی اور نجی سکول میں ٹیچر تھی جو یہ سمجھتی تھی کہ ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے اور اسی بنیاد پر اس نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کو جب بہن کی جانب سے ووٹ کاسٹ کئے جانے کا پتہ چلا تو اس نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -