سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ضیاءاللہ آفریدی کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے دلائل پیش کئے تاہم عدالت نے ان کی درخواست خارج کر دی ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔