سعودی فورسز نے یمن سے دراندازی ناکام بنادی‘جھڑپیں ‘ 4اہلکارشہید

سعودی فورسز نے یمن سے دراندازی ناکام بنادی‘جھڑپیں ‘ 4اہلکارشہید
سعودی فورسز نے یمن سے دراندازی ناکام بنادی‘جھڑپیں ‘ 4اہلکارشہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ‘صنعا (آئی این پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی جھڑپوں اور یمن سے سعودی علاقے میں گولہ باری سے 4 سعودی سرحدی اہلکار اور 2 یمنی شہری جاں بحق ہوگئے۔ اس عودی وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کی شام دشمن عناصر نے یمن سے سعودی سرحدی علاقوں دہران الجنوب اور جازان کے علاقے میں گولہ باری کی ، واقعہ میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے۔ بعدازاں شرپسندوں نے جازان کے علاقے میں سعودی عرب میں داخلے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ واقعہ میں 3 سعودی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ سعودی سرحدی علاقوں جازان اور نجران میں ہزاروں یمنی مقیم ہیں۔ عرب اتحاد کے یمن میں فضائی حملوں کے آغاز سے اب تک سعودی سرحدی علاقوں میںگولہ باری اور حوثی باغیوں کی سعودی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ دوسری طرف یمن کے صدر عبدربہ ہادی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کروانے ، ایرانی مداخلت روکنے اور قانون کی عمل دراری بحال کرنے تک لڑائی جاری رکھیںگے ۔ یمن کی آزادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ہادی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہری ملک سے قبضہ گروپ ، خاندانی سیاست اور ملیشیاﺅں کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں ‘ میری حکومت منحرک صدر علی عبداللہ صالح اور ایران نواز شیعہ حوثی ملیشیا کی پیدا کردہ باغیانہ روش کا خاتمہ چاہتی ہے۔