ماضی میں افغانستان کی جانب سے کھیلنے پر بھی غور کیا تھا: رفعت اللہ

ماضی میں افغانستان کی جانب سے کھیلنے پر بھی غور کیا تھا: رفعت اللہ
ماضی میں افغانستان کی جانب سے کھیلنے پر بھی غور کیا تھا: رفعت اللہ

  

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا تاخیر سے موقع پانے والے رفعت اللہ مہمند نے انکشاف کیاکہ انہوں نے ایک بار افغانستان کی جانب سے کھیلنے پر بھی غور کیا تھا، مگر صبر و استقامت کی وجہ سے اپنے جسم پر گرین شرٹ دیکھنے میں کامیاب رہے39 سالہ رفعت نے کہا کہ میں نوجوانوں کیلیے ایک بڑی مثال ہوں کہ انہیں کسی بھی صورت میں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، سخت محنت سے وہ اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ رفعت اللہ نے کہا کہ ایک مرتبہ افغانستان کے اس وقت کے کوچ کبیر خان نے مجھے کھیلنے کی آفر کی تھی، اگرچہ میں وہاں کبھی نہیں رہا لیکن پھر بھی اس پر غور کیا تھا لیکن قبول نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -