نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کیا جائے: شیو سینا

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کیا جائے: شیو سینا
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کیا جائے: شیو سینا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے راﺅت کا پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہلی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کے پاکستانی ہائی کمیشن سے روابط سامنے آنا بہت سنگین معاملہ ہے ۔ اس معاملے کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فوری طورپر تالا لگا دیا جائے اور اسکی چابیاں پھینک دینی چاہیں۔ سنجے راﺅت نے حکومت سے کہا ہے کہ کیا موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات رکھے جاسکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -