اسرائیلی فوجیوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر پھر حملہ قلندریا کیمپ سے متعدد فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوجیوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر پھر حملہ قلندریا کیمپ سے متعدد ...
اسرائیلی فوجیوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر پھر حملہ قلندریا کیمپ سے متعدد فلسطینی گرفتار

  

غزہ (ویب ڈیسک) انتہا پسند صیہونی آباد کاروں اور فوجیوں نے مسجد الا قصیٰ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کی عبادت میں خلل ڈالا۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی عورتوں اور مردوں کو مسجد الاقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روکا۔ صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے شمال مین قلندیا کیمپ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع جنین اور نابلس شہروں پر بھی حملہ کیا اور کم سے کم دس فلسطینیوںکو وہاں سے اغوا کر کے لے گئے۔ ادھر فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے حملے میں ایک سترہ سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر کے اوائل میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو چھ ہو گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -