صفدر ونا ہید عباسی کا ذوالفقار مرزا سے رابطہ ، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

صفدر ونا ہید عباسی کا ذوالفقار مرزا سے رابطہ ، پارٹی میں شمولیت کی دعوت
صفدر ونا ہید عباسی کا ذوالفقار مرزا سے رابطہ ، پارٹی میں شمولیت کی دعوت

  

بدین (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی اور ناہید خان نے پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے رابطہ کیا ہے اور مرزا کو پیپلزپارٹی ورکرز میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما ڈاکٹر عباسی کے قریبی ذریعے سے معلوم ہواہے کہ ڈاکٹر صفدر عباسی نے مرزا کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کا اورہمارا مقصد ایک ہی ہے کہ شہید بھٹوز کی پارٹی کو زرداری لیگ سے نجات دلا کر اصل پیپلز پارٹی کو فعال کر کے پیپلز پارٹی کو شہید بھٹو اور شہیدبینظیر بھٹو کے منشور اور جدوجہد پر عمل کر کے ان کا مشن پورا کرنا ہے اور ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ چند دنوں میں سندھ بھر کے پیپلز پارٹی کے سینئر ترین اور آمروں کیخلاف جدوجہد کرنے کوڑوں کی کی سزائیں بھگتنے والے پارٹی کے نظریاتی ورکرز کا ایک وفد بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزاسے ملاقات کرکے انہیں پیپلز پارٹی ورکرز میں شامل ہونے کی دعوت دیگا۔

مزید :

بدین -