وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج آج ہی فراہم کیے جائیں ، اسد عمر

وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج آج ہی فراہم کیے جائیں ، ...
وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج آج ہی فراہم کیے جائیں ، اسد عمر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج آج ہی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس نے ن لیگ کے لوگوں کے ساتھ مل کر ہمارے لوگوں کو پولنگ سٹیشنوں سے باہر نکال دیا اور اپنی مرضی کے نتائج مرتب کیے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے 50 میں سے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے الیکشن کمیشن نے 7 یونین کونسلز کے نتائج روکے ہوئے ہیں جن کے نتائج مشکوک ہیں اگر ان نشستوں کے صحیح نتائج آجائیں تو ہماری نشستیں 23 ہوجائیں گی۔

اسد عمرنے نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں تبدیل کرکے ن لیگ کو فائدہ دیا اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے لوگوں کو چھٹی بھی نہیں دی جس کی وجہ سے بہت سے لوگ ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکے۔ لوگوں نے ٹی وی پر آکرووٹنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی لیکن الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت نہیں بڑھایا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نتائج آج ہی جاری کیے جائیں تاکہ لوگوں کے شکوک و شبہات ختم ہوں اور الیکشن کمیشن کے بارے میں اچھا تاثر پیداہو۔

مزید :

اسلام آباد -