کسٹم عدالت میں ماڈل گرل ایان علی کی طرف سے دوبارہ جمع کرائے گئے ضمانتی مچلکے منظور، پاسپورٹس واپس کردیئے گئے

کسٹم عدالت میں ماڈل گرل ایان علی کی طرف سے دوبارہ جمع کرائے گئے ضمانتی مچلکے ...
کسٹم عدالت میں ماڈل گرل ایان علی کی طرف سے دوبارہ جمع کرائے گئے ضمانتی مچلکے منظور، پاسپورٹس واپس کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی طرف سے پاسپورٹ کی سپردگی کے معاملے پر کسٹم عدالت میں دوبارہ جمع کرائے گئے 10،10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹس واپس کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی عدالتی حکم پر 10لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض پاسپورٹ کے حصول کیلئے اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ کسٹم عدالت میں پہنچیں تھیں، جہاں ان کی طرف سےجمع کرائے گئے  10لاکھ کے دو مچلکے جانچ پڑتال کے بعد منظور کئے جانے اور ان کا بیان حلفی لیے جانے کے بعد عدالت کی طرف سے تین پاسپورٹس ایان علی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔ایان علی کو واپس کئے گئے پاسپورٹس میں 2پاسپورٹ زائدالمعیاد جبکہ1پاسپورٹ قابل استعمال ہے۔

پاسپورٹس سپردگی کے بعد ایا ن علی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتی ہیں اورانشاء اللہ کرنسی سمگلنگ کیس میں بھی بری ہوں گی  پاسپورٹس واپس ملنے پر خوشی ہے، انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور عدلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور وکٹری کا نشان بنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک نہیں جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ماڈل گرل کی طرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے تھے لیکن ان پر عدالتی اعتراض کے بعد رد کر دیا گیاتھا اور انہیں اعتراضات دور کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی -