نئے ٹیکسوں سے حاصل آمدنی ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی: وزیر خزانہ

نئے ٹیکسوں سے حاصل آمدنی ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی: وزیر ...
نئے ٹیکسوں سے حاصل آمدنی ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی: وزیر خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ ہو گی، اس رقم سے صوبوں کو بھی بہتری کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عام آدمی کے زیر استعمال یا مقامی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ صرف لگژری اور درآمدی اشیاءپر ٹیکس لگایا گیا ہے کیونکہ جو لوگ امپورٹڈ اشیاءاستعمال کرسکتے ہیں وہ ٹیکس بھی دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے کہنے پر ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکسوں کی مد میں 40 ارب روپے کی کمی تھی جسے پورا کرنے کیلئے ٹیکس عائد کیا گیا ہے تاہم مقامی اشیاءبیچنے والے دکانداروں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں ہو گی اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں پر چیک رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ کی جائے گی جبکہ اس رقم سے صوبوں کو بھی بہتری کیلئے فنڈز دیئے جائیں گے۔