چہلم حضرت حسین ؓ پر پنجاب و سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

چہلم حضرت حسین ؓ پر پنجاب و سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
چہلم حضرت حسین ؓ پر پنجاب و سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چہلم حضرت حسین ؓ کے موقع پر پنجاب اور سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور کیا جارہاہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چہلم حضرت حسینؓ کے موقع پر 2دسمبر رات 12 بجے سے 3 دسمبر رات 12 بجے تک 24 گھنٹوں کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

دریں اثناءمحکمہ داخلہ سندھ نے بھی کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کو موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے آٹھ اضلاع کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -