گندگی بھارت میں نہیں بھارتیوں کے ذہن میں ہے ،بھارتی صدر پرناب مکھر جی

گندگی بھارت میں نہیں بھارتیوں کے ذہن میں ہے ،بھارتی صدر پرناب مکھر جی
گندگی بھارت میں نہیں بھارتیوں کے ذہن میں ہے ،بھارتی صدر پرناب مکھر جی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ عدم برداشت بنتا جا رہا ہے ایک ایسے وقت میں جب بھات بھر میں عدم برداشت سے متعلق مسائل بڑھتے جا رہے ہیں بھارتی صدر پرناب مکھر جی بھی اس بحث میں کود پڑے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گندگی ہمارے ملک میں نہیں ہمارے ذہنوں میں ہے۔

احمد آباد میں مہاتما گاندھی صبرماتی آشرم میں عدم برداشت پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اختلاف رائے والی سوچ کو ترک کرنا ہوگا کیونکہ ایسے خیالات ہمیں ہم او ر ان میں تقیسم کر رہی ہے ۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صاف بھارت مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کلین انڈیا مہم اچھی ہے تاہم تمام معاملات میں گاندھی جی کے نظریے کے مطابق ہمارے ذہنوں کو صاف کرنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاندھی کے نظریے کے مطابق یہاں ہر شخص برابر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیادوں پر اپنے اردگرد ،تشدد، عدم رواداریاور عدم اعتماد کو دیکھتے ہیں ہمیں ایسے میں مذاکرات ،برداشت اور عدم تشدد کی طاقت کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -