پشاور کلین اینڈ گرین مہم، ہر گاؤں ، قصبہ کو صاف کر کے دکھائیں گے، پرویز خٹک

پشاور کلین اینڈ گرین مہم، ہر گاؤں ، قصبہ کو صاف کر کے دکھائیں گے، پرویز خٹک
پشاور کلین اینڈ گرین مہم، ہر گاؤں ، قصبہ کو صاف کر کے دکھائیں گے، پرویز خٹک

  

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت پشاور کو کلین اور گرین بنانے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور وہ پشاور کی ہر تحصیل ، گاؤں ، قصبہ کو صاف ستھرا بنا کر دکھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پشاور مہم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا نے پشاور کے حسن کو تباہ کر دیا تھا، ہماری حکومت پشاور کی ہر تحصیل میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ گراؤنڈ بنائے گی،ہم ہر گاؤں، قصبہ کو صاف کر کے دکھائیں گے،کلین اینڈ گرین پشاور شجر کاری مہم سے روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا رہے ہیں ۔۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہے ۔

مزید :

پشاور -