صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنا دل اور ذہن بھی صاف کرلیں ،طلال چودھری

صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنا دل اور ذہن بھی صاف کرلیں ،طلال چودھری
 صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنا دل اور ذہن بھی صاف کرلیں ،طلال چودھری

  

فیصل آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پشاور میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل کااظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو نوازشریف کے خلا ف زبان استعمال کرنے پر بار بار سزا دی ہے لیکن وہ باز نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ عمران کی بدزبانی ان کے شکست خودہ ذہن کی عکاسی کرتی ہے ۔میانوالی اور اور لاہور کی طرح عمران خان بلدیاتی الیکشن میں اپنی یوسی بنی گالہ سے بھی ہار گئے ہیںاور مرحلہ وار شکستوں نے عمران خان کو ذہنی دیوالیہ بنا دیا ہے ۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پشاور میں صفائی مہم کے دوران عمران خان اپنا دل اور ذہن بھی صاف کرلیں ۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -