چین میں ٹریفک سگنل پر خودبخود گاڑیاں اچھلنے کا معمہ حل ہو گیا

چین میں ٹریفک سگنل پر خودبخود گاڑیاں اچھلنے کا معمہ حل ہو گیا
چین میں ٹریفک سگنل پر خودبخود گاڑیاں اچھلنے کا معمہ حل ہو گیا

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین میں ٹریفک سگنل پر گاڑیاں اچھلنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعدان کے اس ’ڈانس‘ کا معمہ بھی حل ہو گیا ہے ۔گاڑیوں کے اچھلنے کی ویڈیو تو شاید آپ کی نظروں سے گذری ہو گی لیکن شاید اس معمے کا حل آپ ابھی بھی سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ٹھیک ٹھاک انداز سے چلتی ہوئی یہ گاڑیاں کیوں اچھل پڑیں ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دراصل اس وقت ہوا کیا تھا جب ایک منی بس ہوا میں اچھلی تو اس کے پاس سے گزرتی گاڑی کے علاوہ ویڈیو سکرین کے دائیں طرف بھی ایک کار اچھلتی ہوئی نظر آئی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق  کئی لوگوں نے اسے سٹار وار قسم کا کوئی سین سمجھ لیا لیکن اگر آپ اسے انتہائی غور سے دیکھیں تو آپ کوبھی سمجھ آ جائے گا ہوا کہ سکرین میں آپ کے  دائیں طرف سڑک کی صفائی کرنے والے ایک ٹرک سے ایک تار منسلک تھی جو کہ سڑک کے دوسری طرف جا رہی تھی۔پھر اچانک وہ تار صفائی کرنیوالے ٹرک کے نیچے موجود جھاڑونما مشینوں  میں ایسی الجھیں کہ سختی سے تن گئی اور عین اسی لمحے ایک منی بس کے اگلے ٹائروں کے آگے آکر اسے الٹنے پر مجور کر دیاجبکہ وہی تار ساتھ کھڑی کار سے الجھ کر کر مزید تن گئی اور عین اسی لمحے  صفائی والے ٹرک کے قریب سے گزرنے والی کار کے پچھلے پہیے بھی ہوا میں اٹھ گئے یعنی یہ کوئی ہارر سین یا معجزہ نہیں بلکہ ایک تار کی کارستانی تھی۔

Mystery-of-Levitating-Cars-in-China-SOLVED by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -