ایم اے جناح روڈ پر دہشتگردوں کاپیٹھ پیچھے وار ،حساس ادارے کے دو جوان شہید

ایم اے جناح روڈ پر دہشتگردوں کاپیٹھ پیچھے وار ،حساس ادارے کے دو جوان شہید
ایم اے جناح روڈ پر دہشتگردوں کاپیٹھ پیچھے وار ،حساس ادارے کے دو جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم اے جناح روڈ پردہشتگردوں کی کارروائی میں ملٹری پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔جن کی شناخت راشد محمود  اور ارشد  محمود کے نام سے ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایم اے جناح روڈپر موٹرسائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی وین پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے دو جوان لانس نائیک راشد محمود اور حوالدار ارشد محمود شہید ہو گئے ہیں۔ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق دشمن نے پیچھے سے وار کر تے ہوئے اہلکاروں کوسر میں گولیاں مارکرشہید کیا ۔ڈی آئی سی جی ساﺅتھ کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے نقاب پہن رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی جگہ کیمرے نصب ہیں امید ہے کہ جلد ہی قاتلوں کا پتہ لگا لیا جائے گا ۔واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

مزید :

کراچی -Headlines -