چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈاکٹرعاصم کے لگائے گئے الزمات کی تحقیقات ہوں گی، وزیر داخلہ سندھ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈاکٹرعاصم کے لگائے گئے ...
چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ڈاکٹرعاصم کے لگائے گئے الزمات کی تحقیقات ہوں گی، وزیر داخلہ سندھ

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈاکٹرعاصم کے متحدہ رہنماؤں پر الزامات کی تحقیقات ہوں گی۔ ہمارا سسٹم اتنابہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسسنس بنوانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ  چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات  کئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے 3ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈاکٹر عاصم کی طرف سے متحدہ رہنماؤں پر لگائے گئے الزامات پر ان کا کہنا تھا کہ ان الزمات کی تحقیات کی جائیں گی اور الزامات ثابت ہونے پر پولیس کارروائی کرے گی، سندھ میں تھانے بکتے ہیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے شہریوں کو 3ماہ کاوقت دیا تاکہ شہری بآسانی لائسنس بنوا سکیں۔ ہمارا سسٹم اتنا بہتر نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو لائسنس کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید :

کراچی -