وزیراعظم کا ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کا نوٹس، کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے:نواز شریف

وزیراعظم کا ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کا نوٹس، کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر ...
وزیراعظم کا ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملے کا نوٹس، کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر کے ہی دم لیں گے:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہمارے جوانوں نے پاکستان کے امن و خوشحالی کےلئے جان کی قربانی دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  وزیراعظم نے کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرئے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پاکستان کے امن و خوشحالی کےلئے جان قربان کی، جوانوں پر ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کراچی کا مستقبل ہے، کراچی میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن سے روشنیوں کے شہر سے دہشت گردی بہت حد تک ختم ہو چکی ہے،طویل مدت کے بعد کراچی کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو امن کی فضا نصیب ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دہشت گردی سے مکمل پاک کر کے ہی دم لیں گے، حکومت پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر چکی ہے، جس کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔