ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ، کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، فیصل واڈا

ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ، کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، فیصل واڈا
ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ، کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے، فیصل واڈا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واڈانے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واڈا نے کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حالات بہت خراب ہیں، کراچی میں رینجرز ، پولیس اور عوام محفوظ نہیں ہیں انہوں نے کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید :

کراچی -