یورپ جانے ولے تارکین وطن میں دہشت گرد بھی شامل ہیں ،شامی صدر بشارالاسد

یورپ جانے ولے تارکین وطن میں دہشت گرد بھی شامل ہیں ،شامی صدر بشارالاسد
یورپ جانے ولے تارکین وطن میں دہشت گرد بھی شامل ہیں ،شامی صدر بشارالاسد

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے اک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے شامی تارکین وطن کی صفوں میں ’دہشت گرد‘ بھی شامل ہیں۔ چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر اسد نے کہا ہے کہ یورپ آنے والے اکثریتی شامی پناہ گزین اچھے حب الوطن شامی باشندے ہیں تاہم ان کے بقول یہ بھی سچ ہے کہ مہاجرین کی صفوں میں چھپ کر چند دہشت گرد بھی یورپ پہنچ رہے ہیں۔ شامی صدر نے یہ دعویٰ چیک جمہوریہ کے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔انٹرویومیں شامی صدر نے فرانس پر ’دہشت گردی میں تعاون‘ کا الزام عائد کیا۔ پبلک ٹیلی وژن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”ظاہر ہے، اگر آپ شامی شہریوں سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ وہ فرانس میں کسی امن کانفرنس کے انعقاد کے حق میں نہیں کیونکہ فرانس دہشت گردی، اور جنگ کی حمایت کرتا ہے نہ کہ امن کی۔

مزید :

بین الاقوامی -