ملٹری پولیس پر حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کا متحد ہو کر کراچی آپریشن تیز کرنے کافیصلہ

ملٹری پولیس پر حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کا متحد ہو کر کراچی آپریشن تیز ...
ملٹری پولیس پر حملے کے بعد رینجرز اور پولیس کا متحد ہو کر کراچی آپریشن تیز کرنے کافیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملٹری پولیس پر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز متحد ہو گئی ہے اور کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملٹری پولیس پر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز نے متحد ہو کر کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے کافیصلہ کیاہے اور جہاں بھی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہوگی فوری اور موثر کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ کراچی کے جناح روڈ پردہشتگردوں کی کارروائی میں ملٹری پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔جن کی شناخت راشد اورارشد کے نام سے ہوئی ہے،جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے متحد ہو کر کراچی آپریشن تیز کرنے کافیصلہ کیاہے۔

مزید :

کراچی -