غیر قانونی طریقے سے باہر جانے والوں سے وطن واپسی پر سخت تحقیقات ہونگی :وفاقی وزیر داخلہ

غیر قانونی طریقے سے باہر جانے والوں سے وطن واپسی پر سخت تحقیقات ہونگی :وفاقی ...
غیر قانونی طریقے سے باہر جانے والوں سے وطن واپسی پر سخت تحقیقات ہونگی :وفاقی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے باہر جانے والے پاکستانیوں سے وطن واپسی پر مکمل تحقیقات ہو نگی اور ان سے پوچھا جائے گا کہ انہیں کس نے بیرون ملک بھیجا ،غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں سے وطن واپسی پر تحقیقات کر کے صرف 13دنوں میں 234ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں سے چار ملزمان انٹر پول کو مطلوب ہیں۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کی جانب سے پاکستانیوں کو بغیر تصدیق کے دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان بھیجا جاتا ہے ،اب ایسے ایسے لوگوں کو جن پر دہشت گردی کا الزام ہے ، تب تک پاکستان واپس نہیں لے گا جب تک ان سے متعلق ثبوت فراہم نہیں کیے جاتے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتا یا کہ اس حوالے سے یورپی یونین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے جس پر اب پاکستان یورپی یونین سے باقاعدہ مذاکرات کرے گا ۔انہوں نے بتا یا کہ جن پاکستانیوں کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا یورپ کی چند ممالک ایسے پاکستانیوں کو دہشت گرد قرار دے کر پاکستان بھیج دیتے تھے جس کی وجہ سے پاکستان پر دہشت گرد ملک کا لیبل لگ جاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ملک نے کوئی دہشت گرد پکڑ ا ہے تو وہ خود اس کا ٹرائل کرے کیونکہ ثبوت اس ملک کے پاس ہیں ،اگر کسی دہشت گرد کا ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس سے متعلق ثبو ت بھیجیں اس کے بعد اس دہشت گرد کو پاکستان قبول کرے گا ۔

مزید :

قومی -