چہلم امام حسین ؑ، 3دسمبر کوکراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ حکومت نے وفاق سے کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر 3دسمبر کی صبح 7سے رات 10بجے تک کراچی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے۔