نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات درست اقدام،صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے :پرویز رشید

نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات درست اقدام،صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے ...
نریندر مودی کی نواز شریف سے ملاقات درست اقدام،صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے :پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ 120دن کا دھرنا دینے والے بلدیاتی الیکشن میں بنی گالہ کی سیٹ ہار گئے ،آج افواج پاکستان کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہناتھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرکے درست اقدام کیا ،صبح کا بھولا اگر شام کو گھر واپس آجائے تو اس کو بھولا نہیں کہتے ،نریندرمودی اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کو دنیابھر میں سراہا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھی ن لیگ پر اعتماد کا اظہار کیاہے ،کوشش کریں گے کہ میئر بھی عوام کی پسندیدہ شخصیت ہو ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -